۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آستان رضوی قدس

حوزہ/کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کو میڈیکل اور غیرمیڈیکل امداد اور سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد حسین استاد آقا نے بتایا کہ صوبہ گیلان،تہران اور قم میں حفظان صحت کے میدان میں اعزازی رضاکار کے زیرعنوان ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے دوران سات طرح کی خدمات فراہم کی جائيں گي۔

اس مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت،ہسپتال کے عملے کے لئے لباس کی سلائی،شہریوں کو ٹیلیفون کے ذریعہ مشورے دینا،طبی عملے کی خدمت کرنا، شہر میں جراثیم کش محلول کا چھڑکاؤ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لئے عارضی رہائش کا انتظام اور نقد عطیات کی فراہمی ؛ یہ سات مفت خدمات اس منصوبے اور مہم میں شامل ہیں۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اب تک فقط تہران سے ۱۵۰۰ افراد نے اعزازی خدمت کے لئے اس مہم میں اپنا نام درج کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ تہران کے دس ایسے ہسپتالوں میں جن میں کورونا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے انہیں یہ سات خدمات فراہم کی جائیں۔

استاد آقا نے بتایا کہ ۴۲۰ ڈاکٹرز روزانہ چار گھنٹے ٹیلیفونی سیسٹم ۴۰۳۰ ٹیلی فون لائن کے ذریعہ ایرانی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے بارے میں مفت مشورے دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر ملک کے تمام ہسپتالوں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خادم جائیں گے جوہسپتال سے حرم مطہر کی ورچوئل زیارت کروانے کا انتظام کریں گے اور اس دن ہسپتال کے عملے اور تمام مریضوں کو حرم مطہر رضوی کا متبرک کھانا بھی دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .